مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہاب نیوز نے ایک جوان فلسطینی قیدی کی ویڈیو جاری کی ہے جس کو صہیونی جیل سے رہائی ملنے کے بعد اس کی ماں نے پہچاننے سے انکار کردیا۔
غرب اردن کے شہر بیت لحم کے کیمپ الدھیشہ سے حمزہ الصیفی کو صہیونی فوج نے دو سال پہلے اغوا کیا تھا۔
دو سال بعد قید سے آزاد ہونے والے الصیفی کا حلیہ بدل چکا تھا جس کی وجہ سے اس کی ماں نے اپنے لخت جگر کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت صہیونی جیلوں میں 9 ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں 300 خواتین، 636 بچے اور 80 صحافی بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ